حدیث نمبر: 928
928/1218 (صحيح) عن ربيعة بن كعب قال: كنت أبيت عند باب النبي صلى الله عليه وسلم فأعطيه وضوءه، قال: فأسمعه الهوي من الليل يقول: "سمع الله لمن حمده". وأسمعه الهوي من الليل يقول: " الحمد لله رب العالمين ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس رات گزارا کرتا تھا اور آپ کو وضو کا پانی دیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا: میں رات کے ایک طویل حصے تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو «سمع الله لمن حمده» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی“ کہتے ہوئے سنتا، اور رات کے ایک طویل حصے تک آپ کو «الحمد لله رب العالمين» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے“ کہتے ہوئے سنتا۔