حدیث نمبر: 850
850/1110 (صحيح) عن جابر قال: سلم ناس من اليهود على النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا : السام عليكم، قال: "وعليكم"، فقالت عائشة رضي الله عنها- وغضبت- : ألم تسمع ما قالوا ؟ قال : " بلى، قد [ سمعت فـ ](2) رددت عليهم، نجاب عليهم، ولا يجابون علينا".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: کچھ یہودیوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور کہا: السام علیکم (تم پر موت ہو)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وعلیکم (اور تم پر بھی) ۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے — اور وہ غصے میں تھیں — کہا: کیا آپ نے نہیں سنا کہ انہوں نے کیا کہا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیوں نہیں، (میں نے سنا تو) میں نے انہیں جواب لوٹا دیا، ہماری (بددعا) ان کے خلاف قبول کی جاتی ہے اور ان کی (بددعا) ہمارے خلاف قبول نہیں کی جاتی ۔“