836/1094 (صحيح) عن أبي أمامة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: "ثلاثة كلهم ضامن على الله، إن عاش كفي، وإن مات دخل الجنة: من دخل بيته بسلام، فهو ضامن على الله عز وجل. ومن خرج إلى المسجد، فهو ضامن على الله. ومن خرج في سبيل الله، فهو ضامن على الله".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تین (آدمی) ایسے ہیں کہ وہ سب اللہ کی ضمانت میں ہیں، اگر زندہ رہیں تو ان کی کفایت کی جائے گی اور اگر مر جائیں تو جنت میں داخل ہوں گے: جو اپنے گھر میں سلام کر کے داخل ہو تو وہ اللہ عزوجل کی ضمانت میں ہے، اور جو مسجد کی طرف نکلے تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے، اور جو اللہ کی راہ میں نکلے تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے ۔“
837/1095 (صحيح الإسناد) عن أبي الزبير؛ أنه سمع جابراً يقول: "إذا دخلت على أهلك، فسلم عليهم؛ تحية من عند الله مباركة طيبة". قال: ما رأيته إلا يوجبه(1) قوله: ? وإذا حييتم بتحية فحيوا بأحسن منها أو ردّوها? [النساء: 86].
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابوالزبیر سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کہو، (یہ) اللہ کی طرف سے بابرکت اور پاکیزہ تحفہ ہے ۔“ (ابوالزبیر نے) کہا: میرا خیال یہی ہے کہ وہ اسے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی وجہ سے واجب سمجھتے تھے: «وإذا حييتم بتحية فحيوا بأحسن منها أو ردّوها» ”اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر سلام کرو یا وہی لوٹا دو“ [النساء: 86]