❮
❯
813/1059 (صحيح الإسناد) عن علقمة قال: جاء رجل إلى عبد الله، قال: أستأذن على أمي؟ فقال: " ما على كل أحيانها تُحبّ أن تراها".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
علقمہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے کے لیے اجازت لوں ؟ انہوں نے فرمایا : ”وہ اپنی ہر حالت میں یہ پسند نہیں کرتی کہ تم اسے دیکھو ۔“ (یعنی ہر وقت وہ اس حالت میں نہیں ہوتی کہ تم اسے دیکھو، اس لیے اجازت لو ۔)
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 813
814/1060 (حسن الإسناد) عن مسلم بن نُذير قال: سأل رجل حذيفة، فقال: أستأذِن على أمّي؟ فقال: " إن لم تستأذن عليها رأيت ما تكره"، (وفي رواية: ما يسؤك/ 1090).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
مسلم بن نذیر سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے کے لیے اجازت لوں ؟ انہوں نے فرمایا : ”اگر تم نے اس سے اجازت نہ لی تو تم وہ دیکھو گے جو تمہیں ناپسند ہو گا ۔“ (اور ایک روایت میں ہے: جو تمہیں برا لگے گا ۔)
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 814