❮
❯
671/870 عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لأن يمتلئ جوف أحدكم قيحاً خير له من أن يمتلئ شعراً".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھر جائے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 671
تخریج حدیث (صحيح)
672/871 عن عكرمة، عن ابن عباس: ? والشعراء يتبعهم الغاوون? [الشعراء: 224] إلى قوله: ?وأنهم يقولون ما لا يفعلون? [الشعراء: 226]. فنسخ من ذلك واستثنى، فقال: ?إلا الذين ءامنوا? إلى قولهم : ?ينقلبون?(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عکرمہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (اللہ تعالیٰ کے فرمان) «وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ» ”اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ لوگ کرتے ہیں“ (الشعراء: 224) سے لے کر «وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ» ”اور یہ کہ وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں“ (الشعراء: 226) تک کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ (انہوں نے فرمایا:) پھر اس میں سے (کچھ کو) منسوخ کر دیا اور مستثنیٰ فرما دیا، چنانچہ فرمایا: «إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا» ”سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے“ سے لے کر «يَنْقَلِبُونَ» ”وہ لوٹائے جائیں گے“ تک۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 672
تخریج حدیث (صحيح)