629/814(صحيح دون جملة الأنبياء)- عن أبي وهب [الجشمي] – وكانت له صحبة – عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "تسموا بأسماء الأنبياء. وأحب الأسماء إلى الله عز وجل: عبد الله، وعبد الرحمن، وأصدقها حارث، وهمّام، وأقبحها: حربٌ: حربٌ، ومرّة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابووہب جشمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - اور انہیں شرف صحابیت حاصل تھا - وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء کے ناموں پر نام رکھو۔ اور اللہ عزوجل کو سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں، اور سب سے سچے نام حارث اور ہمام ہیں، اور سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں۔“
630/815-(صحيح) عن جابر قال: ولد لرجل منا غلامٌ فسماه : القاسم، فقلنا : نكنيك أبا القاسم ولا كرامة، فأخبر النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: "سم ابنك عبد الرحمن".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک آدمی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ ہم نے کہا: ہم تمہیں ابوالقاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور نہ ہی (یہ) عزت دیں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ نے فرمایا: ”اپنے بیٹے کا نام عبدالرحمن رکھ دو۔“