❮
❯
حدیث نمبر: 628
628/813-(صحيح لغيره دون سبب الحديث والإسراع) عن ابن عباس قال: أقبل نبي الله صلى الله عليه وسلم مسرعاً ونحن قعود؛ حتى أفزعنا سرعته إلينا، فلمّا انتهى إلينا سلّم، ثم قال: "قد أقبلت إليكم مسرعاً؛ لأخبركم بليلة القدر، فنسيتها فيما بيني وبينكم، فالتمسوها في العشر الأواخر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے ہماری طرف آئے جبکہ ہم بیٹھے ہوئے تھے، یہاں تک کہ آپ کے تیزی سے ہماری طرف آنے نے ہمیں گھبراہٹ میں ڈال دیا۔ جب آپ ہمارے پاس پہنچے تو سلام کیا، پھر فرمایا: ”میں تمہاری طرف تیزی سے آیا تاکہ تمہیں شب قدر کے بارے میں بتاؤں، لیکن میرے اور تمہارے درمیان (آتے آتے) میں اسے بھول گیا، لہٰذا تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 628