616/789-(صحيح الإسناد) عن حبيب بن صبهان الأسدي: " رأيت عماراً صلى المكتوبة، ثم قال لرجل إلى جنبه : "يا هناه! ثم قام".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حبیب بن صہبان اسدی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے فرض نماز پڑھی، پھر اپنے پہلو میں بیٹھے ایک آدمی سے کہا: ”اے فلاں!“ پھر اٹھ کھڑے ہوئے۔
617/799-(صحيح) عن الشريد قال: أردفني النبي صلى الله عليه وسلم فقال: " هل معك من شعر أمية بن أبي الصلت؟" قلت نعم؛ فأنشدته بيتاً، فقال: "هيه[هيه/869]"(2) حتى أنشدته مائة بيت، [فقال: "إن كاد ليسلم"].
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا اور فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟“ میں نے کہا: جی ہاں، پھر میں نے آپ کو ایک شعر سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ، اور سناؤ“ یہاں تک کہ میں نے آپ کو سو اشعار سنائے۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب تھا کہ وہ مسلمان ہو جاتا۔“)