حدیث نمبر: 618
618/800- (صحيح) عن عائشة قالت: لا تدع قيام الليل؛ فإن النبي صلى الله عليه وسلم "كان لا يذره، وكان إذا مرض أو كسل، صلى قاعداً".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: قیام اللیل (تہجد) نہ چھوڑو، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ”اسے نہیں چھوڑتے تھے، اور جب آپ بیمار ہوتے یا تھکاوٹ محسوس کرتے تو بیٹھ کر نماز پڑھتے۔“