❮
❯
حدیث نمبر: 615
615/796-(صحيح) عن أبي هريرة: مر النبي صلى الله عليه وسلم برجل يسوق بدنة، فقال: "اركبها". فقال: يا رسول الله! إنها بدنة، فقال: "اركبها"، قال: إنها بدنة! قال في الثالثة أو الرابعة: "ويحك اركبها ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کا اونٹ ہانک رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا: ”تجھ پر افسوس! اس پر سوار ہو جا۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 615
تخریج حدیث (صحيح)