❮
❯
609/789- (حسن)عن ابن مسعود قال: " إنكم في زمان: كثير فقهاؤه، قليل خطباؤه، قليل سؤاله، كثير معطوه، العمل فيه قائد للهوى. وسيأتي من بعدكم زمان: قليل فقهاؤه، كثير خطباؤه، كثير سؤاله، قليل معطوه، الهوى فيه قائد للعمل، اعلموا أن حسن الهدي – في آخر الزمان- خيرٌ من بعض العمل"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”تم ایسے زمانے میں ہو جس میں فقہاء (دین کی سمجھ رکھنے والے) زیادہ ہیں اور خطیب کم ہیں، مانگنے والے کم ہیں اور دینے والے زیادہ ہیں، اس میں عمل خواہش کی رہنمائی کرتا ہے۔ اور تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں فقہاء کم ہوں گے اور خطیب زیادہ ہوں گے، مانگنے والے زیادہ ہوں گے اور دینے والے کم ہوں گے، اس میں خواہش عمل کی رہنمائی کرے گی۔ جان لو کہ آخری زمانے میں اچھی سیرت و روش بعض اعمال سے بہتر ہو گی۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 609
610/790- (صحيح) عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قُلْتُ [لَهُ] : رَأَيْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: "نَعَمْ، وَلَا أَعْلَمُ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ رَجُلًا حَيًّا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي. قال: وكان أبيض، مليح الوجه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
جریری سے روایت ہے کہ سیدنا ابوالطفیل رضی اللہ عنہ سے میں نے پوچھا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، اور میں روئے زمین پر اپنے سوا کسی ایسے زندہ آدمی کو نہیں جانتا جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو۔“ انہوں نے کہا: ”اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ والے، خوبصورت چہرے والے تھے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 610
611/791-(حسن) عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "الهدي الصالح، والسمت الصالح، والاقتصاد ؛ جزء من خمسة وعشرين جزءاً من النبوة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی سیرت، اچھی وضع قطع اور میانہ روی نبوت کے پچیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 611