❮
❯
603/779 عن عبد الله [ هو ابن مسعود]قال: " إذا طلب أحدكم الحاجة فليطلبها طلباً يسيراً ؛ فإنما له ما قدر له، ولا يأتي أحدكم صاحبه فيمدحه، فيقطع ظهره".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی ضرورت کو طلب کرے تو اسے نرمی اور آسانی سے طلب کرے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے لیے مقدر کر دیا گیا ہے۔ اور تم میں سے کوئی اپنے ساتھی کے پاس جا کر اس کی تعریف نہ کرے کہ اس کی کمر توڑ دے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 603
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)
604/780 عن أبي عزة؛ يسار بن عبد الله الهذلي، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله إذا أراد قبض عبدٍ بأرضٍ، جعل له بها – أو : فيها- حاجة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوعزہ یسار بن عبداللہ ہذلی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی روح کسی سرزمین میں قبض کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لیے وہاں - یا فرمایا: اس میں - کوئی ضرورت پیدا کر دیتا ہے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 604
تخریج حدیث (صحيح)