❮
❯
حدیث نمبر: 602
602/778 عن أبي هريرة: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! أي الصدقة أفضل أجراً؟ قال: "أما وأبيك لتنبأنه: أن تصدق وأنت صحيح شحيح تخشى الفقر، وتأمل الغنى، ولا تمهل حتى إذا بلغت الحلقوم، قلت: لفلان كذا، ولفلان كذا، وقد كان لفلان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ اجر کے لحاظ سے سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! تیرے باپ کی قسم! تجھے ضرور اس کی خبر دی جائے گی: (سب سے افضل صدقہ یہ ہے) کہ تو اس حال میں صدقہ کرے کہ تو تندرست ہو، مال کی حرص رکھتا ہو، فقر سے ڈرتا ہو اور مالداری کی امید رکھتا ہو۔ اور (صدقہ کرنے میں) اتنی تاخیر نہ کر کہ جب جان حلق تک پہنچ جائے تو کہنے لگے: فلاں کے لیے اتنا، اور فلاں کے لیے اتنا، حالانکہ وہ تو (اب) فلاں کا ہو ہی چکا ہے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 602
تخریج حدیث (صحيح دون لفظ"وأبيك")