حدیث نمبر: 603
603/779 عن عبد الله [ هو ابن مسعود]قال: " إذا طلب أحدكم الحاجة فليطلبها طلباً يسيراً ؛ فإنما له ما قدر له، ولا يأتي أحدكم صاحبه فيمدحه، فيقطع ظهره".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی ضرورت کو طلب کرے تو اسے نرمی اور آسانی سے طلب کرے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے لیے مقدر کر دیا گیا ہے۔ اور تم میں سے کوئی اپنے ساتھی کے پاس جا کر اس کی تعریف نہ کرے کہ اس کی کمر توڑ دے۔“