حدیث نمبر: 995
995/1318 (موقوف، رجاله ثقات، وقد صح مرفوعاً) عن ابن عمر قال: "ما من جرعة أعظم عند الله أجراً من جرعة غيظ كظمها عبدٌ؛ ابتغاء وجه الله ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک اجر کے لحاظ سے کوئی گھونٹ اس غصے کے گھونٹ سے بڑا نہیں جسے کوئی بندہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے پی جائے۔“
"قلت: أسند تحته حديث سليمان بن صرد المتقدم برقم: (337/434)".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب کے تحت سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کی ہے جو پہلے نمبر 337 پر گزر چکی ہے۔