994/1317 (صحيح) عن أبي هريرة؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " ليس الشديد بالصرعة، إنما الشديد الذي يملك نفسه عند الغضب".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طاقتور وہ نہیں جو (لوگوں کو) پچھاڑ دے، طاقتور تو وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔“
995/1318 (موقوف، رجاله ثقات، وقد صح مرفوعاً) عن ابن عمر قال: "ما من جرعة أعظم عند الله أجراً من جرعة غيظ كظمها عبدٌ؛ ابتغاء وجه الله ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک اجر کے لحاظ سے کوئی گھونٹ اس غصے کے گھونٹ سے بڑا نہیں جسے کوئی بندہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے پی جائے۔“