❮
❯
حدیث نمبر: 964
964/1271 (حسن) عن بريدة [ابن الحصيب]، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من لعب بالنردشير، فكأنما صبغ يديه في لحم خنزير، ودمه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا بریدہ (بن حصیب) رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نردشیر (چوسر) کھیلا گویا اس نے اپنے ہاتھ سور کے گوشت اور اس کے خون میں رنگ لیے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 964