حدیث نمبر: 955
955/1255 (صحيح الإسناد مقطوعاً) عن معاوية بن قرة قال: "لما ولد لي إياسٌ دعوت نفراً من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فأطعمته، فدعَوا، فقلت: إنكم قد دعوتم فبارك الله لكم فيما دعوتمن وإني أدعوا بدعاء فأمنّوا، قال : فدوت له بدعاء كثير في دينه وعقله وكذا، قال: فإني لأتعرف فيه دعاء يومئذٍ".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
معاویہ بن قرہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب میرے ہاں (میرا بیٹا) ایاس پیدا ہوا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں کو بلایا اور انہیں کھانا کھلایا، انہوں نے دعا کی، تو میں نے کہا: آپ نے دعا کی ہے، اللہ آپ کو آپ کی دعا میں برکت دے، اور (اب) میں ایک دعا کرتا ہوں، آپ آمین کہیں۔ انہوں نے کہا: چنانچہ میں نے اس کے لیے اس کے دین، اس کی عقل اور فلاں فلاں (معاملات) میں بہت سی دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا: میں اس (ایاس) میں اس دن کی دعا (کا اثر) پہچانتا ہوں۔