❮
❯
حدیث نمبر: 941
941/1233 (صحيح لغيره) عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أقلوا الخروج بعد هدوء ؛ فإن لله ذواب يبثهن فمن سمع نباح الكلب، أو نهاق حمار [من الليل/1234]، فليستعذ بالله من الشيطان الرجيم ؛ فإنهم يرون ما لا ترون". [وأجيفوا الأبواب، واذكروا اسم الله عليها ؛ فإن الشيطان لا يفتح باباً أجيف وذكر اسم الله عليه، وغطوا الجرار، وأوكئوا القرب، وأكفئوا الآنية/ 1234].
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(رات کے) پرسکون ہو جانے کے بعد باہر کم نکلا کرو، کیونکہ اللہ کے کچھ جانور ہیں جنہیں وہ پھیلا دیتا ہے۔ چنانچہ جو شخص (رات کے وقت) کتے کے بھونکنے یا گدھے کے رینکنے کی آواز سنے تو وہ شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگے، کیونکہ وہ (جانور) ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”اور دروازے بند کر دو اور ان پر اللہ کا نام لو، کیونکہ شیطان ایسا دروازہ نہیں کھولتا جو بند کر دیا گیا ہو اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، اور گھڑوں کو ڈھانپ دو، مشکیزوں کے منہ باندھ دو اور برتنوں کو الٹا کر دو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 941