حدیث نمبر: 939
939/1231 (صحيح) عن جابر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " كفوا صبيانكم حتى تذهب فحمة – أو فورة – العشاء؛ ساعة تهب الشياطين".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بچوں کو (باہر نکلنے سے) روکے رکھو یہاں تک کہ عشاء کی (ابتدائی) تاریکی - یا (فرمایا:) اس کا جوش - ختم ہو جائے، یہ وہ گھڑی ہے جس میں شیاطین (زمین میں) پھیل جاتے ہیں۔“