حدیث نمبر: 938
938/1230 (حسن) عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إياكم والسمر(1) بعد هدوء الليل؛ فإن أحدكم لا يدري ما يبث الله من خلقه، غلقوا الأبواب، وأوكوا السقاء، وأكفئوا الإناء، وأطفئوا المصابيح".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے پرسکون ہو جانے کے بعد قصہ گوئی (اور باتیں کرنے) سے بچو، کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اللہ اپنی مخلوق میں سے کیا کچھ پھیلا دیتا ہے۔ دروازے بند کر دو، مشکیزوں کے منہ باندھ دو، برتنوں کو الٹا کر دو اور چراغ بجھا دو۔“