❮
❯
حدیث نمبر: 927
927/1217 (صحيح) عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " إذا أوى أحدكم إلى فراشه فليأخذ داخله إزاره فلينفض بها فراشه وليسم الله، فإنه لا يعلم ما خلفه بعده على فراشه، فإذا أراد أن يضطجع فليضطجع على شقه الأيمن، وليقل: سبحانك ربي، بك (وفي رواية : باسمك / 1210) وضعت جنبي وبك أرفعه، إن أمسكتَ نفسي فاغفر لها، وإن أرسلتها فاحفظها بما تحفظ به عبادك الصالحين".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو اپنے تہبند کا اندرونی کنارہ پکڑے اور اس سے اپنا بستر جھاڑ لے اور اللہ کا نام لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے (اٹھ جانے کے) بعد اس کے بستر پر کیا چیز آ گئی۔ پھر جب لیٹنے کا ارادہ کرے تو اپنی دائیں کروٹ پر لیٹے اور یہ کہے: «سبحانك ربي، بك وضعت جنبي وبك أرفعه، إن أمسكت نفسي فاغفر لها، وإن أرسلتها فاحفظها بما تحفظ به عبادك الصالحين» ”اے میرے رب! تو پاک ہے، تیری ہی مدد سے میں نے اپنا پہلو رکھا اور تیری ہی مدد سے اسے اٹھاؤں گا۔ اگر تو میری جان روک لے تو اسے بخش دے اور اگر اسے چھوڑ دے تو اس کی اسی طرح حفاظت فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔““ اور ایک روایت میں «بك» (تیری مدد سے) کے بجائے «باسمك» (تیرے نام سے) ہے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 927