❮
❯
حدیث نمبر: 926
926/1216 (صحيح) عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " خلتان لا يحصيهما(1) رجل مسلم إلا دخل الجنة، وهما يسيرٌ، ومن يعمل بهما قليل". قيل وما هما يا رسول الله؟ قال: " يكبر أحدكم في دبر كل صلاة عشراً ويحمد عشراً، ويسبح عشراً، فذلك خمسون ومائة على اللسان، وألف خمسمائة في الميزان". فرأيت النبي صلى الله عليه وسلم يعدهن بيده(2)."وإذا آوى إلى فراشه سبحه وحمده وكبره(3)، فتلك مائة على اللسان، وألف في الميزن، فأيكم يعمل في اليوم والليلة ألفين وخمسمائة سيئة؟" قيل: يا رسول الله! كيف لا يحصيهما؟ قال: "يأتي أحدكم الشيطان في صلاته، فيذكره حاجة كذا وكذا، فلا يذكره"(4).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان آدمی ان کی پابندی کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا، وہ دونوں آسان ہیں مگر ان پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ دونوں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہر نماز کے بعد دس مرتبہ اللہ اکبر کہے، دس مرتبہ الحمد للہ کہے اور دس مرتبہ سبحان اللہ کہے، تو یہ زبان پر ایک سو پچاس ہیں اور میزان میں ایک ہزار پانچ سو ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں:) میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ انہیں اپنے ہاتھ (کی انگلیوں) پر گن رہے تھے۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اور جب اپنے بستر پر آئے تو اللہ کی تسبیح، تحمید اور تکبیر کرے، تو یہ زبان پر سو ہیں اور میزان میں ایک ہزار۔ تو تم میں سے کون ہے جو دن اور رات میں ڈھائی ہزار گناہ کرتا ہو؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! (آدمی) ان دونوں کی پابندی کیوں نہیں کر پاتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے پاس شیطان اس کی نماز میں آتا ہے اور اسے فلاں فلاں کام یاد دلا دیتا ہے، تو وہ (یہ ذکر) نہیں کرتا۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 926