حدیث نمبر: 925
925/1215 (صحيح) عن البراء قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن ينام وضع يده تحت خده الأيمن، ويقول: "اللهم قني عذابك، يوم تبعث عبادك"(1).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: «اللهم قني عذابك، يوم تبعث عبادك» ”اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو (دوبارہ) اٹھائے گا۔“