❮
❯
حدیث نمبر: 924
924/1213(صحيح) عن البراء بن عازب قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أوى إلى فراشه نام على شقة الأيمن، ثم قال: " اللهم أسلمت نفسي إليك، ووجهت بوجهي إليك، وفوضت أمري إليك، وألجأت ظهري إليك؛ رغبة ورهبة إليك، لا منجا ولا ملجأ منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي أنزلت، ونبيك الذي أرسلت". قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "من قالهن ثم مات تحت ليلته مات على الفطرة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دائیں کروٹ پر سوتے، پھر یہ دعا پڑھتے: «اللهم أسلمت نفسي إليك، ووجهت وجهي إليك، وفوضت أمري إليك، وألجأت ظهري إليك؛ رغبة ورهبة إليك، لا منجا ولا ملجأ منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي أنزلت، ونبيك الذي أرسلت» ”اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کر دی، اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کر دیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور اپنی پشت تیری پناہ میں دے دی، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے۔ تجھ سے بچنے کی کوئی جائے نجات اور کوئی پناہ گاہ نہیں مگر تیری ہی طرف۔ میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی اور تیرے اس نبی پر جسے تو نے بھیجا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ کلمات کہے پھر اسی رات مر گیا تو وہ فطرت (اسلام) پر مرا۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 924