915/1199(صحيح) عن أبي هريرة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا أصبح قال: " اللهم بك أصبحنا، وبك أمسينا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك النشور". وإذا أمسى قال: " اللهم بك أمسينا، وبك أصبحنا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك المصير".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو فرماتے: «اللهم بك أصبحنا، وبك أمسينا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك النشور» ”اے اللہ! تیرے ہی (حکم) سے ہم نے صبح کی، اور تیرے ہی (حکم) سے ہم نے شام کی، تیرے ہی (حکم) سے ہم جیتے ہیں اور تیرے ہی (حکم) سے ہم مرتے ہیں، اور تیری ہی طرف (مر کر) اٹھ کر جانا ہے ۔“ اور جب شام کرتے تو فرماتے: «اللهم بك أمسينا، وبك أصبحنا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك المصير» ”اے اللہ! تیرے ہی (حکم) سے ہم نے شام کی، اور تیرے ہی (حکم) سے ہم نے صبح کی، تیرے ہی (حکم) سے ہم جیتے ہیں اور تیرے ہی (حکم) سے ہم مرتے ہیں، اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔“