حدیث نمبر: 913
913/1194 (حسن) عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من بات على انجار(2) فوقع منه فمات برئت منه الذمة، ومن ركب البحر حين يرتج – يعني : يغتلم- فهلك برئت منه الذمة".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی (رضی اللہ عنہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے کسی (بے منڈیر) چھت پر رات گزاری پھر اس سے گر کر مر گیا تو اس سے ذمہ ختم ہو گیا، اور جو سمندر میں اس وقت سوار ہوا جب وہ متلاطم ہو — یعنی جوش میں ہو — اور ہلاک ہو گیا تو اس سے (بھی) ذمہ ختم ہو گیا ۔“