❮
❯
حدیث نمبر: 911
911/1191(حسن الإسناد، وقد صح مرفوعاً) عن أبي أمامة قال: " إن الشيطان يأتي إلى فراش أحدكم بعد ما يفرشه أهله ويهيئونه، فيلقي عليه العود أو الحجر أو الشيء؛ ليغضبه على أهله، فإذا وجد ذلك فلا يغضب على أهله، قال: لأنه من عمل الشيطان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے بستر کے پاس آتا ہے، اس کے بعد کہ اس کے گھر والے اسے بچھا کر تیار کر دیتے ہیں، پھر وہ اس پر لکڑی یا پتھر یا کوئی چیز ڈال دیتا ہے تاکہ اسے اس کے گھر والوں پر غصہ دلائے، لہٰذا جب وہ ایسی چیز پائے تو اپنے گھر والوں پر غصہ نہ کرے ۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیونکہ یہ شیطان کا کام ہے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 911