حدیث نمبر: 910
910/1189 (صحيح) عن سالم، عن أبيه [عبد الله بن عمر ] قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " لا يأكل أحدكم بشماله، ولا يشربن بشماله؛ فإن الشيطان يأكل بشماله، ويشرب بشماله". قال: كان نافع يزيد فيها: "ولا يأخذ بها، ولا يعطي بها".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میں سے کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ اپنے بائیں ہاتھ سے پیے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور اپنے بائیں ہاتھ سے پیتا ہے ۔“ راوی نے کہا: نافع اس میں یہ اضافہ کرتے تھے: ”اور نہ اس سے (کوئی چیز) لے اور نہ اس سے دے ۔“