❮
❯
حدیث نمبر: 909
909/1187 (صحيح) عن طخفة الغفاري أنه كان من أصحاب الصفة، قال: بينا أنا نائم في المسجد من آخر الليل، أتاني آتٍ وأنا نائم على بطني، فحركني برجله فقال: "قم؛ هذه ضجعة يبغضها الله". فرفعت رأسي، فإذا النبي صلى الله عليه وسلم قائم على رأسي.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا طخفہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اصحاب صفہ میں سے تھے، انہوں نے کہا: رات کے آخری حصے میں میں مسجد میں سویا ہوا تھا کہ ایک آنے والا میرے پاس آیا، جبکہ میں اپنے پیٹ کے بل سویا ہوا تھا، اس نے اپنے پاؤں سے مجھے ہلایا اور فرمایا : ”اٹھو، یہ لیٹنے کا وہ طریقہ ہے جسے اللہ ناپسند کرتا ہے ۔“ میں نے اپنا سر اٹھایا تو (دیکھا کہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے سر کے پاس کھڑے تھے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 909