حدیث نمبر: 886
886/1155 (حسن لغيره) عن سعيد بن المسيب؛ أنه سمع أبا هريرة يصف رسول الله صلى الله عليه وسلم : " كان رَبعةً(1) وهو إلى الطول أقرب، شديد البياض، أسود شعر اللحية، حسن الثغر(2)، أهدب(3) أشفار العينين، بعيد ما بين المنكبين، مفاض الجبين(4) يطأ بقدمه جميعاً، ليس لها أخمص، يُقبل جميعاً ويدبر جميعاً، لم أر مثله قبل ولا بعد".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے ہوئے سنا: ”آپ میانہ قد تھے، اور لمبائی کی طرف زیادہ مائل تھے، نہایت سفید رنگ والے، داڑھی کے بال سیاہ، دانت خوبصورت، آنکھوں کی پلکیں دراز، دونوں کندھوں کے درمیان کشادگی، پیشانی چوڑی، آپ اپنا پورا قدم (زمین پر) رکھتے تھے، اس (پاؤں) کے تلوے میں گہرائی نہ تھی، جب آپ متوجہ ہوتے تو پورے متوجہ ہوتے اور جب پلٹتے تو پورے پلٹتے، میں نے آپ جیسا نہ آپ سے پہلے دیکھا نہ بعد میں ۔“