❮
❯
حدیث نمبر: 887
887/1159 (صحيح) عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من صور صورة(1) كلف أن ينفخ فيه وعُذب، ولن ينفخ فيه ومن تحلم(4) كلف أن يعقد شعيرتين وعُذب، ولن يعقد بينهما. ومن استمع إلى حديث قوم[وهم] يفرون منه، صب في أذنيه الآنك"(5).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے کوئی تصویر بنائی، اسے (قیامت کے دن) مکلف کیا جائے گا کہ اس میں روح پھونکے، اور اسے عذاب دیا جائے گا، اور وہ اس میں (روح) ہرگز نہیں پھونک سکے گا۔ اور جس نے جھوٹا خواب بیان کیا اسے مکلف کیا جائے گا کہ جَو کے دو دانوں میں گرہ لگائے، اور اسے عذاب دیا جائے گا، اور وہ ان کے درمیان ہرگز گرہ نہیں لگا سکے گا۔ اور جس نے کچھ لوگوں کی بات کان لگا کر سنی حالانکہ وہ اس سے بھاگتے ہیں (یعنی اسے سنانا نہیں چاہتے) تو اس کے دونوں کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 887