حدیث نمبر: 884
884/1153 (صحيح) عن ابن عمر قال: "نهى النبي صلى الله عليه وسلم أن يقيم الرجل من المجلس، ثم يجلس فيه". وكان ابن عمر إذا قام له رجل من مجلسه، لم يجلس فيه.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی (کسی دوسرے) آدمی کو اس کی جگہ سے اٹھائے پھر خود اس میں بیٹھ جائے ۔“ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا حال یہ تھا کہ جب کوئی آدمی ان کے لیے اپنی جگہ سے اٹھتا تو وہ اس جگہ نہ بیٹھتے۔