❮
❯
حدیث نمبر: 878
878/1147 (حسن الإسناد) عن كثير بن مرّة قال: دخلت المسجد يوم الجمعة، فوجدت عوف بن مالك الأشجعي جالساً في حلقةٍ، مدّ(1) رجليه بين يديه، فلما رآني قبض رجليه، ثم قال لي: "تدري لأي شيء مددت رجلي؟ ليجيء رجل صالح فيجلس".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

کثیر بن مرہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوا تو میں نے سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کو ایک حلقے میں بیٹھے پایا، انہوں نے اپنے پاؤں اپنے سامنے پھیلا رکھے تھے، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو اپنے پاؤں سمیٹ لیے، پھر مجھ سے فرمایا: ”جانتے ہو میں نے اپنے پاؤں کس لیے پھیلا رکھے تھے؟ تاکہ کوئی نیک آدمی آئے اور (یہاں) بیٹھ جائے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 878