حدیث نمبر: 876
876/1144 (صحيح) عن الشعبي قال: جاء رجل إلى عبد الله بن عمرو- وعنده القوم جلوس- يتخطى إليه، فمنعوه، فقال: اتركوا الرجل، فجاء حتى جلس إليه، فقال: أخبرني بشيء سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
شعبی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس آیا — جبکہ ان کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے — وہ لوگوں کو پھلانگتا ہوا ان کی طرف بڑھ رہا تھا تو لوگوں نے اسے روکا، انہوں نے فرمایا: اس آدمی کو چھوڑ دو۔ چنانچہ وہ آ کر ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہا: مجھے کوئی ایسی بات بتائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے ۔“