حدیث نمبر: 856
856/1119 (صحيح الإسناد) عن عبد الله بن دينار؛ أن عبد الله بن عمر كتب إلى عبد الملك بن مروان يبايعه، فكتب إليه : بسم الله الرحمن الرحيم، لعبد الملك ؛ أمير المؤمنين من عبد الله بن عمر: سلام عليك؛ فإني أحمد إليك الله الذي لا إله إلا هو، وأقر لك بالسمع والطاعة على سنة الله وسنة رسوله، فيما استطعت".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عبدالملک بن مروان کو بیعت کرتے ہوئے خط لکھا، تو اس میں لکھا: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم، عبدالملک امیر المومنین کی طرف، عبداللہ بن عمر کی طرف سے: آپ پر سلامتی ہو، میں آپ کے سامنے اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں اللہ کی سنت اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق، اپنی استطاعت کی حد تک، آپ کی بات سننے اور اطاعت کرنے کا اقرار کرتا ہوں ۔“