❮
❯
حدیث نمبر: 855
855/1118 (حسن الإسناد) عن عائشة بنت طلحة قالت: قلت لعائشة – وأنا في حجرها – وكان الناس يأتونها من كل مصر، فكان الشيوخ ينتابوني(1) لمكاني منها، وكان الشباب يتأخّوني(2) فيهدون إلي، ويكتبون إلي من الأمصار، فأقول لعائشة: يا خالة! هذا كتاب فلان وهديته فتقول لي عائشة: "أي بنية! فأجيبيه وأثيبيه؛ فإن لم يكن عندك ثوابٌ، أعطيتك". فقالت: فتعطيني.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عائشہ بنت طلحہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا — اور میں ان کی گود (پرورش) میں تھی، اور لوگ ہر شہر سے ان کے پاس آیا کرتے تھے، تو بزرگ لوگ ان سے میرے تعلق کی وجہ سے بار بار میرے پاس آتے، اور نوجوان مجھے اپنی بہن بنا لیتے، مجھے ہدیے بھیجتے اور مختلف شہروں سے مجھے خط لکھتے — تو میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہتی: خالہ جان! یہ فلاں کا خط اور اس کا ہدیہ ہے۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مجھ سے فرماتیں: ”بیٹی! اسے جواب دو اور اسے (ہدیے کا) بدلہ دو، اگر تمہارے پاس بدلہ دینے کو کچھ نہ ہو تو میں تمہیں دے دوں گی ۔“ انہوں نے کہا: چنانچہ وہ مجھے دے دیا کرتی تھیں۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 855