805/1049 (صحيح) عن طارق(1) قال: كنا عند عبد الله جلوساً، فجاء آذنه [فقال](2) : قد قامت الصلاة، فقام وقمنا معه فدخلنا المسجد، فرأى الناس ركوعاً في مقدم المسجد، فكبر وركع، ومشينا وفعلنا مثل ما فعل(3)، فمرّ رجل مسرع(4) فقال: عليكم السلام يا أبا عبد الرحمن ! فقال: صدق الله، وبلغ رسوله، فلما صلينا رجع، فولج على أهله، وجلسنا في مكاننا ننتظره حتى يخرج، فقال بعضنا لبعض: أيكم يسأله؟ قال طارق: أنا أسأله، فسأله؟ فقال: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " بين يدي الساعة : تسليم الخاصة، وفشوّ التجارة حتى تعين المرأة زوجها على التجارة، وقطع الأرحام، وفشوّ القلم(5)، وظهور الشهادة بالزور، وكتمان شهادة الحق".طارق سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ ان کا دربان آیا (اور کہا:) نماز کھڑی ہو گئی ہے۔ وہ کھڑے ہوئے اور ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے، ہم مسجد میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ لوگ مسجد کے اگلے حصے میں رکوع میں ہیں، تو انہوں نے تکبیر کہی اور رکوع کیا، ہم بھی (رکوع کی حالت میں) چلے اور ہم نے بھی ویسا ہی کیا جیسا انہوں نے کیا۔ پھر ایک آدمی تیزی سے گزرا اور کہا: علیکم السلام اے ابو عبدالرحمن! تو انہوں نے کہا: اللہ نے سچ فرمایا اور اس کے رسول نے (پیغام) پہنچا دیا۔ جب ہم نماز پڑھ چکے تو وہ واپس گئے اور اپنے گھر والوں کے پاس اندر چلے گئے، اور ہم اپنی جگہ بیٹھے ان کے باہر آنے کا انتظار کرتے رہے۔ ہم میں سے بعض نے بعض سے کہا: تم میں سے کون ان سے پوچھے گا ؟ طارق نے کہا: میں ان سے پوچھوں گا۔ چنانچہ انہوں نے پوچھا تو (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت سے پہلے (یہ ہو گا کہ) صرف خاص لوگوں کو سلام کیا جائے گا، تجارت اتنی پھیل جائے گی کہ عورت تجارت میں اپنے شوہر کی مدد کرے گی، رشتے ناتے توڑے جائیں گے، قلم (لکھنا پڑھنا) عام ہو جائے گا، جھوٹی گواہی ظاہر ہو جائے گی اور حق کی گواہی چھپائی جائے گی ۔“