❮
❯
حدیث نمبر: 804
804/1047-(صحيح دون ذكر اليد) عن أسماء (1): أن النبي صلى الله عليه وسلم مر في المسجد، وعصبة من النساء قعود، قال بيده إليهن بالسلام، فقال: " إياكن وكفران المنعمين، إياكن وكفران المنعمين". قالت: إحداهن: نعوذ بالله – يا نبي الله- من كفران نعم الله، قال: "بلى إن إحداكن تطول أيمتُها(2)، ثم تغضب الغضبة، فتقول: والله ما رأيت منه ساعة خيراً قط، فذلك كفران نعم الله، وذلك كفران [نعم] المنعمين".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں سے گزرے اور عورتوں کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے ان کی طرف سلام کا اشارہ کیا اور فرمایا : ”احسان کرنے والوں کی ناشکری سے بچو، احسان کرنے والوں کی ناشکری سے بچو ۔“ ان میں سے ایک نے کہا: اے اللہ کے نبی! ہم اللہ کی نعمتوں کی ناشکری سے اللہ کی پناہ مانگتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیوں نہیں (ایسا ہوتا ہے)، تم میں سے کسی کی بے شوہر رہنے کی مدت لمبی ہو جاتی ہے، پھر (شادی کے بعد) وہ (شوہر پر) سخت غصے ہوتی ہے تو کہتی ہے: اللہ کی قسم! میں نے اس سے کبھی ایک گھڑی بھی کوئی بھلائی نہیں دیکھی، یہی اللہ کی نعمتوں کی ناشکری ہے اور یہی احسان کرنے والوں (کی نعمتوں) کی ناشکری ہے ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 804