787/1026- (صحيح الإسناد) عن تميم بن حذلم قال: إني لأذكر أول ن سلم عليه بالإمرة بالكوفة، خرج المغيرة بن شعبة من باب الرحبة، ففجأه رجل من كندة – زعموا أنه : أبو قرة الكندي- فسلم عليه. فقال: السلام عليك أيها الأمير ورحمة الله، السلام عليكم. فكرِهَهُ. فقال: السلام عليكم أيها الأمير ورحمة الله، السلام عليكم، هل أنا إلا منهم، أم لا؟ قال سماك(3): "ثم اقر بها بعدُ".تمیم بن حذلم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے یاد ہے کہ کوفہ میں سب سے پہلے جسے امارت (امیر کے لقب) کے ساتھ سلام کیا گیا (وہ کون تھا): سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ رحبہ کے دروازے سے نکلے تو کندہ کا ایک آدمی — لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ابو قرہ کندی تھا — اچانک ان کے سامنے آیا اور انہیں سلام کیا، اس نے کہا: السلام علیک ایہا الامیر ورحمۃ اللہ، السلام علیکم (اے امیر! آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو، تم سب پر سلام ہو)۔ تو انہوں نے اسے ناپسند کیا اور کہا: السلام علیکم ایہا الامیر ورحمۃ اللہ، السلام علیکم؟ میں بھی تو انہی (عام مسلمانوں) میں سے ایک ہوں، یا نہیں ؟ سماک نے کہا: ”پھر بعد میں انہوں نے اسے تسلیم کر لیا ۔“