حدیث نمبر: 779
779/1013- (صحيح) عن عبد الله بن عمرو: أن رجلاً قال: يا رسول الله! أي الإسلام خير؟ قال: "تطعم الطعام، وتقرئ السلام على من عرفت، ومن لم تعرف".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اسلام کا کون سا عمل بہتر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم کھانا کھلاؤ اور ہر ایک کو سلام کہو، اسے بھی جسے تم جانتے ہو اور اسے بھی جسے تم نہیں جانتے ۔“