❮
❯
حدیث نمبر: 780
780/1014- (صحيح) عن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الأفنية والصعدات أن يجلس فيها، فقال المسلمون: لا نستطيعه، لا نطيقه، قال: "أما لا، فأعطوا حقها". قالوا: " وما حقها؟ قال: "غض البصر، وإرشاد ابن السبيل، وتشميت العاطس إذا حمد الله، ورد التحية".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں کے سامنے کے صحنوں اور راستوں میں بیٹھنے سے منع فرمایا، تو مسلمانوں نے عرض کیا: ہم اس کی استطاعت نہیں رکھتے، ہم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر (تم باز) نہیں (آ سکتے) تو ان کا حق ادا کرو ۔“ انہوں نے پوچھا: ان کا حق کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نگاہ نیچی رکھنا، مسافر کی رہنمائی کرنا، چھینکنے والا جب الحمدللہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب دینا اور سلام کا جواب دینا ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 780