❮
❯
حدیث نمبر: 774
774/1006- عن الطفيل بن أبي بن كعب: أنه كان يأتي عبد الله بن عمر، فيغدو معه إلى السوق، قال: فإذا غدونا إلى السوق لم يمرّ عبد الله بن عمر على سقّاط(1)، ولا صاحب بيعة، ولا مسكين، ولا أحدٍ غلا يسلم عليه قال الطفيل: فجئت عبد الله بن عمر يوماً. فاستتبعني إلى السوق. فقلت: ما تصنع بالسوق؟ وأنت لا تقف على البيع، ولا تسأل عن السلع، ولا تسوم بها، ولا تجلس في مجالس السوق، فاجلس بنا ها هنا نتحدث. فقال لي عبد الله: "يا أبا بطن! – وكان الطفيل ذا بطن- إنما نغدو من أجل السلام [نسلم](2) على من لقينا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

طفیل بن ابی بن کعب سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا کرتے اور صبح ان کے ساتھ بازار جاتے۔ انہوں نے کہا: جب ہم صبح بازار جاتے تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کسی کباڑیے، کسی سودا بیچنے والے، کسی مسکین یا کسی بھی شخص کے پاس سے نہ گزرتے مگر اسے سلام کہتے۔ طفیل نے کہا: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے مجھے اپنے ساتھ بازار چلنے کو کہا۔ میں نے کہا: آپ بازار میں کیا کریں گے ؟ حالانکہ آپ نہ خرید و فروخت کے لیے ٹھہرتے ہیں، نہ سامان کے بارے میں پوچھتے ہیں، نہ اس کا بھاؤ کرتے ہیں اور نہ بازار کی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں، آپ ہمارے ساتھ یہیں بیٹھ جائیں، ہم باتیں کرتے ہیں۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا : ”اے پیٹ والے! — اور طفیل بڑے پیٹ والے تھے — ہم تو صرف سلام کی خاطر صبح (بازار) جاتے ہیں، جو ہمیں ملتا ہے ہم اسے سلام کہتے ہیں ۔“

" قلت: أسند فيه الطرف الأخير من حديث أبي هريرة المتقدم (761/986)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا آخری حصہ بیان کیا ہے جو پہلے نمبر 761 پر گزر چکی ہے۔

" قلت: أسند فيه الحديث المشار إليه في الباب قبله".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب میں وہی حدیث بیان کی ہے جس کی طرف اس سے پہلے والے باب میں اشارہ کیا گیا ہے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 774