❮
❯
حدیث نمبر: 770
770/997- (صحيح الإسناد) عن حصين، عن الشعبي: أنه لقي فارساً، فبدأه بالسلام، فقلت: تبدأه بالسلام؟ قال: "رأيت شريحاً ماشياً يبدأ بالسلام"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

حصین سے روایت ہے، وہ شعبی سے بیان کرتے ہیں کہ وہ (شعبی) ایک گھڑ سوار سے ملے تو انہوں نے اسے سلام کہنے میں پہل کی، (حصین کہتے ہیں:) میں نے کہا: آپ اسے سلام کہنے میں پہل کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : ”میں نے شریح کو دیکھا کہ وہ پیدل ہوتے ہوئے سلام میں پہل کیا کرتے تھے ۔“

"قلت: أسند تحته حدث فضالة المتقدم آنفاً (769/996
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب کے تحت سیدنا فضالہ رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کی ہے جو ابھی پیچھے نمبر 769 پر گزر چکی ہے۔

"قلت: أسند فيه حديث عن أبي هريرة المتقدم قبل ثلاثة ابواب (768/993)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کی ہے جو تین باب پہلے نمبر 768 پر گزر چکی ہے۔

" قلت: أسند فيه طرفاً من أثر خارجة بن زيد الآتي تحت (472- باب- 530)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب میں خارجہ بن زید کے اثر کا ایک حصہ بیان کیا ہے جو آگے (باب 472، نمبر 530) کے تحت آ رہا ہے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 770