حدیث نمبر: 763
763/988- (صحيح) عن عائشة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " ما حسدكم اليهود على شيء ما حسدوكم على السلام والتأمين".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہودی تم سے کسی چیز پر اتنا حسد نہیں کرتے جتنا سلام کہنے اور آمین کہنے پر تم سے حسد کرتے ہیں ۔“