❮
❯
حدیث نمبر: 762
762/987- (صحيح الإسناد) عن عمر قال: كنت رديف أبي بكر، فيمر على القوم فيقول: السلام عليكم، فيقولون : السلام عليكم ورحمة الله، ويقول : السلام عليكم ورحمة الله، فيقولون: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، فقال أبو بكر: فضلنا الناس اليوم بزيادة كثيرة.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا، وہ لوگوں کے پاس سے گزرتے تو کہتے: السلام علیکم، وہ جواب دیتے: السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ اور وہ کہتے: السلام علیکم ورحمۃ اللہ، تو وہ جواب دیتے: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آج لوگ ہم پر بہت زیادہ فضیلت لے گئے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 762