❮
❯
حدیث نمبر: 751
751/973- (حسن الإسناد)عن عبد الرحمن بن رزين قال: مررنا بالربذة، فقيل لنا : ها هنا سلمة بن الأكوع، فآتيناه فسلمنا عليه، فأخرج يديه، فقال: بايعتُ بهاتين نبي الله صلى الله عليه وسلم. فأخرج كفاً له ضخمة كأنها كفّ بعير، فقمنا إليها فقبلناها.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عبدالرحمن بن رزین سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ربذہ سے گزرے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہاں سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ ہیں۔ ہم ان کے پاس آئے اور انہیں سلام کیا۔ انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ نکالے اور فرمایا: میں نے ان دونوں ہاتھوں سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی ہے۔ پھر انہوں نے اپنی ایک بھاری بھرکم ہتھیلی نکالی جو گویا اونٹ کا پاؤں تھی، تو ہم اس کی طرف اٹھے اور اسے بوسہ دیا۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 751