❮
❯
حدیث نمبر: 745
745/963 (صحيح) عن عُتي بن ضمرة قال : رأيت عند أبي(2) رجلاً، تعزى بعزاء الجاهلية، فأعضه أبي – ولم يكنه – فنظر إليه أصحابه قال: كأنكم أنكرتموه؟! فقال: إني لا أهاب في هذا أحداً أبداً؛ إني سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " من تعزى بعزاء الجاهلية، فأعضوه(3) ولا تكنوه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عُتی بن ضمرہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابی (بن کعب) رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کو دیکھا جس نے جاہلیت والی پکار لگائی (جاہلیت کے نسب پر فخر کیا)، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اسے صاف صاف (اپنے باپ کی شرمگاہ کاٹنے کا) کہا اور کنایہ سے کام نہیں لیا۔ ان کے ساتھیوں نے ان کی طرف (تعجب سے) دیکھا تو انہوں نے فرمایا: گویا تم نے اسے برا سمجھا ہے؟! میں اس معاملے میں کبھی کسی سے نہیں ڈرتا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جاہلیت والی پکار لگائے اسے صاف صاف (اپنے باپ کی شرمگاہ کاٹنے کا) کہو اور کنایہ سے کام نہ لو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 745