❮
❯
حدیث نمبر: 743
743/961 (صحيح) قال [جابر]: وولد لفلان(1) من الأنصار غلام، فسماه محمداً، فقالت الأنصار : لا نكنيك برسول الله. حتى قعدنا في الطريق نسأله عن الساعة؟ فقال: " جئتموني تسألوني عن الساعة؟" قلنا نعم قال: " ما من نفس منفوسة، يأتي عليها مائة سنة". قلنا ولد لفلان من الأنصار غلام فسماه محمداً، فقالت الأنصار: لا نكنيك برسول الله. قال: " أحسنت الأنصار. سمّوا باسمي، ولا تكنوا بكنيتي)).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

(سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: انصار میں سے فلاں کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام محمد رکھا۔ انصار نے کہا: ہم تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے۔ یہاں تک کہ ہم (آپ کے انتظار میں) راستے میں بیٹھ گئے، ہم آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھنا چاہتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”تم میرے پاس قیامت کے بارے میں پوچھنے آئے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”کوئی جاندار (جو آج زندہ ہے) ایسا نہیں کہ اس پر سو سال گزریں (اور وہ زندہ رہے)۔“ ہم نے عرض کیا: انصار میں سے فلاں کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام محمد رکھا، اور انصار نے کہا: ہم تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے۔ آپ نے فرمایا: ”انصار نے اچھا کیا۔ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 743