❮
❯
حدیث نمبر: 737
737/957 (صحيح) عن أبي العالية؛ البراء، قال: مر بي عبد الله بن الصامت، فألقيت له كرسياً، فجلس، فقلت له: إن ابن أبي زياد قد أخر الصلاة، فما تأمر؟ فضرب فخذي ضربة- أحسبه قال: حتى أثر فيها – ثم قال: سألت [خليلي/954] أبا ذر كما سألتني فضرب فخذي كما ضربت فخذك، فقال: [أتيت النبي صلى الله عليه وسلم بوضوء، فحرك رأسه، وعض على شفتيه! قلت: بأبي أنت وأمي، آذيتك؟ قال: " لا ولكنك تدرك أمراء – أو أئمة- يؤخرون الصلاة لوقتها". فقلت: فما تأمرني؟ قال: ] " صل الصلاة لوقتها ؛ فإن أدركت معهم فصل، ولا تقل( وفي رواية : ولا تقولن) : قد صليت، فلا أصلي".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

ابو العالیہ البراء سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عبداللہ بن صامت میرے پاس سے گزرے تو میں نے ان کے لیے ایک کرسی ڈال دی، وہ بیٹھ گئے۔ میں نے ان سے کہا: ابن ابی زیاد نے نماز میں تاخیر کر دی ہے، آپ کیا حکم دیتے ہیں؟ انہوں نے میری ران پر ایک ضرب لگائی — میرا خیال ہے انہوں نے کہا: یہاں تک کہ اس میں نشان پڑ گیا — پھر کہا: میں نے (اپنے خلیل) سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے، تو انہوں نے میری ران پر اسی طرح مارا جیسے میں نے تمہاری ران پر مارا ہے، اور کہا: (میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا پانی لے کر آیا تو آپ نے اپنا سر ہلایا اور اپنے ہونٹوں کو دانتوں سے دبایا! میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، کیا میں نے آپ کو تکلیف دی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن تم ایسے امیروں — یا اماموں — کا زمانہ پاؤ گے جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کریں گے۔“ میں نے عرض کیا: تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا:) ”نماز اس کے وقت پر پڑھ لینا، پھر اگر تم ان کے ساتھ (نماز) پاؤ تو پڑھ لینا، اور یہ نہ کہنا (اور ایک روایت میں ہے: ہرگز یہ نہ کہنا) کہ میں نماز پڑھ چکا ہوں، اس لیے اب نہیں پڑھوں گا۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 737